پشاوریل(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس وقاراحمد پرمشتمل دو رکنی بنچ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات انڈسٹریز کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی پوسٹ پر محمد حنیف نامی درخواست گزار کو تعینات نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ منظور کرلی اور پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کی بھرتی کا اعلامیہ جاری کرے۔ دو رکنی بنچ نے اخونزادہ احمد سعید ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ کی سماعت کی انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل نے 2022میں اسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے ایپلائی کیا اور زون 2 سے وہ میرٹ پر تیسرے نمبر پر آئے تاہم پہلے نمبر پر موجود دو درخواست گزاروں نے جوائننگ نہیں کی جس پر درخواست گزار تیسرے نمبر پر ویٹنگ لسٹ پر رہا ۔