• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام پر عمر کی تصدیق کا نیا طریقہ متعارف

مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے نئے طریقوں کی جانچ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے ترجمان نے کہا کہ وہ دو مختلف طریقوں کی جانچ کر رہے ہیں جس سے صارفین اپنی عمر کی آن لائن تصدیق کر سکیں گے، یہ ایپ صارفین کو اپنی شناخت آن لائن اپ لوڈ کرنے کی بھی اجازت دے گی۔

انسٹاگرام Yoti کے ساتھ شراکت کر رہا ہے، ایک AI ٹول جو کسی شخص کے چہرے کو اسکین کرکے اس کی عمر کا اندازہ لگاتا ہے۔

جب صارفین اپنی ایک سیلفی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے تو یوٹی عمر کا اندازہ لگائے گا، عمر کی تصدیق کے بعد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ انسٹاگرام کِڈز کے آغاز کے بعد انسٹاگرام پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس نے اس پروجیکٹ کو روک دیا تھا۔

یوٹی Yoti  کیا ہے؟

’یوٹی‘ ایک کمپنی ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن عمر کی تصدیق میں مہارت رکھتی ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید