وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت کو دُگنا کرنے کی تجویز دے دی۔
انہوں نے یہ تجویز اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں مشاورت کی ہے، ہم نے اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزراء کو موجود ہونا چاہیے تھا.
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے خورشید شاہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے، وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں، انہوں نے اگلے سال تک دو سو ارب روپے اکھٹے کر نے کا عزم کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکو نوشی بہت بڑا بوجھ ہے۔ سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور عوام بھی خوش ہوں گے۔