نئی دہلی (جنگ نیوز ) اوڈیا اور بنگالی زبان کے مشہور اداکار ریموہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیا کے58 سالہ سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ ریموہن پریڈا بھونیشور کے پراچی وہار علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے اداکار نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر والوں نے جمعہ کی صبح ان کے کمرے میں مردہ حالت پایا ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے، پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔