• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی الیکشن، 20 پولیس افسران کو خصوصی سیکیورٹی ٹاسک

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 20 پولیس افسران کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ کراچی سید اسد رضا ضلع میرپورخاص، ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر اور ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار ضلع لاڑکانہ، ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو ضلع جیکب آباد، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی ضلع گھوٹکی میں خدمات انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی آر آر ایف سید محمد علی رضا ضلع قمبر، ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں شکارپور، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کراچی محمد عمران خان کشمور، ایس پی مٹیاری محمد کلیم لاڑکانہ، ایس ایس پی جامشورو جاوید احمد بلوچ ضلع قمبر، ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللّٰہ میمن سکھر، ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل طارق نواز کو ضلع سانگھڑ میں فرائض انجام دیں گے۔

ایس پی فارن سیکیورٹی سیل توحید رحمٰن میمن شہید بے نظیر آباد، فاروق احمد بجارانی خیرپور، صدام حسین نوشیروفیروز، اے ایس پیز سید طلعت احمد شیخ، مجیدہ پروین ہالیپوٹو اور بیدار بخت ضلع گھوٹکی اور ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیدرآباد محمد اسلم لنگاہ ضلع لاڑکانہ میں خدمات سرانجام دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید