• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام ثابت کرنا پراسیکیوشن کا کام ہوتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نیب کو معصوم نہ سمجھیں، پوری دنیا میں یہی ہوتا ہے جو الزام لگاتا ہے اسے الزام ثابت کرنا ہوتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الزام ثابت کرنا پراسیکیوشن کا کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو جلسہ کرنے سے نہیں روکیں گے، چیئرمین تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پرامن احتجاج کریں اور اپنا بیانیہ عوام میں پیش کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی رو لیں، ان کا رونا کوئی نہیں سنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خود پر لگنے والے کسی الزام کا جواب نہیں دے رہے بلکہ دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید