• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 7 سوات: ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

پی ٹی آئی امیدوار حاجی فضل مولا - فوٹو:سوشل میڈیا
پی ٹی آئی امیدوار حاجی فضل مولا - فوٹو:سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار کامیاب ہوگئے۔

حلقے کے تمام 124پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا 17 ہزار 395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ 

ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حسین احمد 14 ہزار 604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نشست اے این پی کے وقار احمد خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اے این پی رہنما 30 اپریل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

تاہم خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کی اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جہاں 124 میں سے 41 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 183,308 ہے جن میں 102,088 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔

قومی خبریں سے مزید