• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیٹو اور یورپی یونین کا رکن ملک یونان، روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہے۔
نیٹو اور یورپی یونین کا رکن ملک یونان، روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہے۔

روس نے 8 یونانی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جبکہ ماسکو میں متعین یونانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے روس کے خلاف اقدامات پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق یونانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کے لیے 8 روز دیے گئے ہیں۔

ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کو ہتھیار اور فوجی ساز وسامان کی فراہمی پر یونانی سفیر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

مراسلے میں یونانی حکام کی جانب سے تصادم کا راستہ اختیار کرنے اور یونان میں روسی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے پر روس کا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

یاد رہے کہ نیٹو اور یورپی یونین کا رکن ملک یونان، روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید