• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل بینک نے IOSاور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے "Mobit-The App"متعارف کرادی

 کراچی (پ ر)فیصل بینک نے اپنی موبائل ایپلیکیشن  Mobit متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپلیکیشن  فیصل بینک کی جانب سے اپنے کسٹمرز کے لیے آن لائن بینکنگ سروس  Mobit انٹرنیٹ بینکنگ  کی توسیع ہے۔ابApp Mobit سے فیصل بینک کے کسٹمر اپنے موبائل فونز کے ذریعے انٹر نیٹ بینکنگ کی خدمات اورمختلف سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ Mobit نہ صرف آن لائن بینکنگ کی سہولتیں پیش کرتا ہے  بلکہ یہ ایک قدم اور آگےبڑھتے ہوئے کسٹمرز کے لیے انتہائی منفرد اور کارامد اضافی خصوصیات بھی پیش کرتا ہے۔Mobit اور Google Mapsمل کر سمت شنا سی کا تعین تیز اور آسان بناتے ہیں۔لہٰذا کسی کواپنا قریب ترین ATM یا برانچ تلاش کرنی ہو، یا اپنے ریسٹورانٹ یا آؤٹ لیٹ میں ڈسکاؤنٹ کے بارے میں جاننا ہو تو وہ Mobit App پر بھروسہ کرسکتے ہیں تاکہ انہیں قریبی مقامات پربہترین ڈسکاؤنٹ میسر ہوں۔
تازہ ترین