بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر دعائے مغفرت کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے شرکاء نے ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور قیادت کے باعث پاکستان کو متفقہ آئین ملا اور ملک اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔
مقررین نے ان کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو ملک کی تاریخ کا اہم باب قرار دیا۔