ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل ہیں، رکشہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک جا رہا تھا۔