• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی

ممبئی (این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی 3 سال بعد ایک بار پھر اپنے نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے جس پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ʼلوَرʼ کے لیے گایا گیا گانا ʼرنگریزہʼ گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کے ساتھ ہی پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ٹرینڈ کرنے لگا، خاص طور پر بھارتی شائقین سپر اسٹار کی واپسی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔عاطف اسلم کا یہ نیا گانا ریلیز کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹیوب پر 20لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ پاکستانی گلوکار کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر اس گانے اور عاطف اسلم کی واپسی کو بھرپور انداز میں سراہا، اس گانے کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کررہا ہے۔ان کی واپسی پر بھارتی مداح خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کھلے دل سے استقبال کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا احد گلوکار کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہے۔ عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام تاجدار حرم کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں اور ساتھ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ آواز ملا کر کلام پڑ ھ رہے ہیں۔ عاطف اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں اسٹیج پر جوائن کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بتاتے ہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرے بیٹے نے اسٹیج پر میرے ساتھ کچھ گایا ہے۔

دل لگی سے مزید