• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طالب علم کو فیس بک میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ملازمت مل گئی

بھارت کے ایک طالب علم کو فیس بک کمپنی میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سالانہ کی ملازمت مل گئی۔

کولکتا سے تعلق رکھنے والے بیساکھ موندال جادیوپور یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں چوتھے سال کے طالب علم ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق رواں سال یونیورسٹی کے کسی بھی طالب علم کو ملنے والی یہ سب سے زیادہ تنخواہ کی ملازمت ہے۔

قبل ازیں اسی یونیورسٹی کے 9 طلبہ بیرون ملک ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جن کی سالانہ تنخواہ ایک کروڑ روپے سے زائد تھی۔

بیساکھ اپنی نئی ملازمت کے لیے ستمبر میں لندن روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دو سالوں میں انہیں مختلف اداروں میں انٹرن شپ کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی نصابی تعلیم کے علاوہ کافی معلومات حاصل کیں۔

بیساکھ کو گوگل اور ایمیزون سے بھی ملازمت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے زیادہ تنخواہ کی وجہ سے فیس بک کا انتخاب کیا۔

بیساکھ ایک لوئر مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی والدہ پیشے کے اعتبار سے نرس ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید