• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسی غلطیاں آپ کے وزن میں کمی کے سفر کو سست کر سکتی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہم میں سے بہت سے لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور عام طور پر وزن کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم میں سے صرف چند لوگ ہی حقیقت میں مثبت نتائج دیکھتے ہیں، کچھ لوگ مہینوں کے بعد بھی اسی وزن پر قائم رہتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا وزن مزید بڑھ جاتا ہے۔

بہت زیادہ معلومات اور رجحان کی وجہ سے ہم یہ معلوم کرنے سے قاصر ہیں کہ ہمارے جسم کو درحقیقت کس چیز کی ضرورت ہے اور وہ مؤثر طریقے سے وزن کم کرنا چاہتا ہے۔ 

ہم غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے صرف ہمارا وقت اور توانائی خرچ ہوتی ہے، اور ہم وزن کم کرنے کے اپنے مشن میں کامیاب ہونے میں ناکام رہتے ہیں۔

وہ غلطیاں جو آپ کے وزن میں کمی کے سفر کو سُست کر سکتی ہیں:

بہت زیادہ دباؤ ڈالنا:

اگر آپ کام کے دوران یا عام طور پر دن کے دوران آسانی سے دباؤ میں آجاتے ہیں، تو یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں رکاوٹ بن سکتا ہے، دن بھر ٹھنڈا دماغ رکھنے کی کوشش کریں اور جلد از جلد وزن کم کرنے کے لیے خود پر دباؤ نہ ڈالیں۔

کھانا چھوڑنا:

زیادہ تر لوگ وزن کم کرنے کے لیے کھانا چھوڑ دیتے ہیں، یہ واقعی مدد نہیں کرتا ہے، اور اس کے بجائے آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے، اگر آپ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی بھوک کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ دوپہر کے کھانے کے دوران بہت زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں، بھوکا رہنا بھی گیسٹرک کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے، جو آپ کو مزید پریشان کر سکتا ہے، آپ کم کھانا کھائیں لیکن وقت پر کھائیں، اس کے ساتھ ہی ورزش بھی کریں۔

پیک شدہ غذائیں کھانا:

پیکڈ فوڈز میں مختلف پرزرویٹوز، شوگر، سوڈیم اور دیگر اجزاء ہوتے ہیں جنہیں آپ کی خوراک میں شامل کرنا غیر صحت بخش ہو سکتا ہے۔ غذا کے ذریعے وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کھانے کو گھر پر ہی پکائیں اور اس طرح آپ جو کچھ کھاتے ہیں اس میں موجود اجزاء اور ان کی مقدار سے آپ واقف ہوں گے اور اس کے مطابق اس پر قابو پالیں گے۔  

نیند میں کمی:

ہمارے طرزِ زندگی کا وزن کم کرنے کے سفر میں اہم کردار ہے، اگر آپ رات کو اچھی طرح سے نہیں سوئے ہیں، تو اگلے دن آپ کے لیے مؤثر طریقے سے ورزش کرنا مشکل ہو جائے گا۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند سے محروم لوگ ایسی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوں۔ آپ کو اپنے جسم کی ضروریات کے مطابق بھرپور نیند لینی چاہیے۔ 

صحت سے مزید