• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ڈرائیور، ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال کا ملٹی پل ویزا ملے گا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے افغان باشندوں کی موجودہ قومیت پر ویزا درخواست پراسس کریں گے،افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں ایک سال تک کا ملٹی پل ویزا ملے گا۔

وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا رجیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے افغان باشندوں کی موجودہ قومیت پر ویزا درخواست پراسس کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں 1 سال تک کا ملٹی پل ویزا ملے گا، ویزا سہولت کا مقصد پاکستان افغانستان کو قریب لانا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا  تھا کہ ویزا سہولت سے افغان عوام کی مدد،بزنس،سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو مزید لبرل ویزا پالیسی کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید