• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے باکسر محمد علی کو سجل علی کا بھائی بنا دیا

کراچی (این این آئی)گوگل نے باکسر محمد علی کو معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کا بھائی بنا دیا۔سجل علی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اگر گوگل پر سرچ کریں تو اداکارہ کے بارے میں وکی پیڈیا پر دی گئی تفصیلات میں ان کے بھائی علی سید کی بجائے باکسر محمد علی کا نام لکھا ہوا ہے۔گوگل کی اس غلطی کی ایک وجاہت نصیر نامی انسٹا صارف نے مزاحیہ انداز میں نشاندہی کی ہے۔ صارف نے یہ ویڈیوشیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن لکھا کہ جب گوگل نشے کی حالت میں ہوتا ہے۔اس ویڈیو کو مزید مزاحیہ بنانے کیلئے، وجاہت نے سجل علی اور باکسر محمد علی کی تصاویر کو فوٹوشاپ کرکے  ایک ساتھ لگادیا۔


دل لگی سے مزید