• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر جاری کردہ پاکستان کا نیا ’لوگو‘ بھارت کی کاپی ہے؟

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

حکومت نے پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں خصوصی لوگو جاری کیا ہے جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ بھارت کے لوگو کی کاپی ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے پاکستان کے قیام کو 75 برس مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی پر ’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘ کے عنوان سے خصوصی ’لوگو‘ جاری کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے کے بعد لوگو شائع کرنا محض وطن سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر، عظیم بزرگوں اور شہداء نے کس عزم سے پاکستان بنایا تھا‘۔

اب سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے نئے لوگو کا ڈیزائن بھارتی لوگو سے کاپی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کلچر آرٹس و متعلقہ ابلاغ شہزاد نواز نے ٹوئٹر پر بھارتی اور پاکستانی لوگو کی تصویر شیئر کی ہے۔

شہزاد نواز نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی نے منظوری دینے سے پہلے تصویر تلاش کرنے کی زحمت کی؟، یہ واقعی مایوس کُن اور شرمناک ہے۔

دوسری جانب اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی اس پر شدید غصے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔


خاص رپورٹ سے مزید