• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے، مریم نواز

فوٹو فائل
فوٹو فائل

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مینڈیٹ چھیننا، فرح، بزدار، پیرنی، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکے ڈالنا، پنجاب کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اب پنجاب کے عوام کا حق ان کو لینے نہیں دینا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

قومی خبریں سے مزید