• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی پنشن میں 25 ہزار روپے تک اضافہ کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگای کے پیش نظر عوام کا جینا بہت مشکل ہو گیا ہے مزدور طبقہ، یا پرائیویٹ و سرکاری ملازمین پریشان ہیں،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ای او آئی بی کی پنشن میں ضعیف العمر مرد و خواتین کو ملنے والی رقم ناکافی ہے ، ساڑھے آٹھ ہزار کی رقم میں یہ لوگ اپنے گھر کا خرچہ چلائیں یا اپنی دوائیاں خریدیں، مکان کا کرایہ نکالیں،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تو کر دیا جاتا ہے لیکن ضعیف العمر افراد کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں حالانکہ وہ بھی اس ملک کے سٹیزن شہری تصور کئے جاتے ہیں،رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضعیف العمر مرد و خواتین کو ای او آئی بی سے ملنے والی پنشن میں 25,000روپے تک کا اضافہ کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید