• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی امریکی سینیٹرز کو صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کی یقین دہانی

چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک نے ایک خط کے ذریعے امریکی سینیٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ حتمی معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین اور امریکا کے قومی سلامتی قوانین کا تحفظ کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک چیف ایگزیکٹیو نے گزشتہ روز سینیٹرز کو بذریعہ خط بتایا کہ اُن کی ایپ، اوریکل کے ساتھ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے جدید آپشنز پر کام کر رہی ہے۔

پچھلے مہینے ٹک ٹاک نے کہا تھا کہ امریکی صارفین کی معلومات اوریکل کے سرورز پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک نے خط میں کہا کہ اس کے ملازمین سخت ترین سائبر سیکیورٹی کنٹرول سے گزر کر ہی امریکی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کرسکتے ہیں۔

ٹک ٹاک ملازمین کو ڈیٹا تک رسائی کے لیے امریکا کی ایک سائبر سیکیورٹی ٹیم کے بنائے گئے پروٹوکول سے بھی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی نے قانون سازوں کو یقین دہانی کروائی کہ صارفین کا ڈیٹا امریکا میں ہی موجود اوریکل کلاؤڈ سرورز پر منتقل کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک اپنے سسٹمز سے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دے گی۔

یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے قومی سلامتی پینل نے دو سال قبل بائٹ ڈانس نامی کمپنی کو ٹک ٹاک ختم کرنے کے لیے کہا تھا۔

امریکی حکام کی طرف سے یہ ہدایت صارفین کا ڈیٹا چین کی حکومت کے ہاتھ لگنے کے خطرے کے پیش نظر کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید