• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈاکٹر جولی اسمتھ
ڈاکٹر جولی اسمتھ

ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس سے منسلک افراد سوشل میڈیا سے دور نظر آتے ہیں لیکن ایک خاتون ڈاکٹر ایسی بھی ہیں جنہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 34 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

37 سالہ ڈاکٹر جولی اسمتھ پیشے سے ایک ماہرِ نفسیات ہیں لیکن وہ  سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر جولی اسمتھ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی آگاہی سے متعلق ویڈیوز بنانا شروع کیں۔

جب اُنہوں نے دیکھا کہ صارفین اُن کی ویڈیوز میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں تو ڈاکٹر جولی نے اپنی ویڈیوز میں چھوٹے چھوٹے نفسیاتی ٹوٹکے بھی بیان کرنا شروع کیے اور ہوا یوں کہ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین نے اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرلیا۔

ڈاکٹر جولی صرف دو سال کے عرصے میں دُنیا بھر میں مقبول ہوگئیں اور اس وقت ٹک ٹاک پر اُن کے فالوورز کی تعداد 34 لاکھ ہے جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر کُل 39 اعشاریہ 9 ملین لائکس ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب پر ڈاکٹر جولی اسمتھ کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال ڈاکٹر جولی نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان ’مجھے پہلے کسی نے یہ کیوں نہیں بتایا؟‘ ہے، اس کتاب کو بےحد مقبولیت بھی مل رہی ہے۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر جولی اسمتھ نے ’یونیورسٹی آف ایکسیٹر‘ سے نفسیات کی ڈگری حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید