عوام النّاس کو آخر غرض کیا
کوئی ادنیٰ کہ اعلیٰ ہو رہا ہے
سیاسی اور قانونی، ہر اقدام
یہاں بالا ہی بالا ہو رہا ہے
وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کا استعفا موصول ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موزوں جگہ فراہم کر دی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، ہمارےاراکین اسمبلی اور وزرا کو اٹھایا جا رہا ہے،
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں فین سے موبائل لے کر دور پھینک دیا۔
آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں 6 ون ڈے میچز کھیلنے کا امکان ہے۔ لاہور سے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ہوگی۔
اسرائیلی شہریوں کو تبوک سے تل ابیب لے جانے کےلیے آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
مصری وزارت خارجہ کے مطابق صومالیہ میں بحری قزاقوں نے جہاز کے عملے میں شامل 8 مصری شہریوں کو رہا کر دیا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بحری قزاقوں نے 2 مئی کو جہاز روک کر عملے کو یرغمال بنایا تھا۔
ڈی ایم ڈی سی کے مطابق غیر مجاز صارفین نے تقریباً نو ماہ تک ایسے سرور تک رسائی حاصل کی جس میں غیر خفیہ شدہ ذاتی معلومات محفوظ تھیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی آپریشن کے دوران عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 3 پاکستانی رفیع اللہ، کاشف عمر اور محمود انصاری شامل ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں شریک ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت کی ایک درخواست عدالت نے خارج کردی جبکہ دوسری درخواست وکیل صفائی نے مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث واپس لے لی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق عراق میں امریکا اور اتحادی ممالک کا فوجی مشن باضابطہ طور پر ختم ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارے کو کریش کرنے کی کوشش کرنے والا پائلٹ عمانی شہری ہے، دوسرے پائلٹ کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں پیپلز پارٹی حکومت سے تعاون کرے گی، ایمرجنسی نفاذ کے لیےجو بھی سیاسی نقصان اٹھانا پڑے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نےکہا ہے کہ خیبرپختونخو امیں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوں گے۔
ن لیگ کے طارق فضل چوہدری بلال اظہر کیانی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ پیپلز پارٹی ارکان شیری رحمان اور نوید قمر اجلاس میں شریک ہوئے۔