• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کے 86 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع ریکارڈ پر نہیں آئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 35 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہورمیں کورونا کے51،راولپنڈی21،فیصل آباد 7، بھکر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان،گوجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ،سیالکوٹ سے کورونا کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد ہے جن میں سے  لاہور میں 2.2 اور راولپنڈی میں 1.9 فیصد ہے۔

صحت سے مزید