اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)کراچی بندرگاہ سےپپری تک مخصوص مال بردار راہداری فعال ہو گئی۔پہلی مال بردار ٹرین کی کامیاب آمدورفت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے شروع کیے گئے منصوبے کا اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔ کراچی بندرگاہ کی کارکردگی میں بہتری، شہری سڑکوں پر دباؤ میں کمی اور رسد کے اخراجات گھٹانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ایس آئی ایف سی کے اعلامیہ کے مطابق کراچی بندرگاہ سے پپری تک مخصوص مال بردار راہداری پر پہلی مال بردار ٹرین کی کامیاب آمدورفت پاکستان میں ریل کے ذریعے مال برداری اور بندرگاہی انتظامات کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔