• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے؛ ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا، عوام کی پہنچ سے دور

کراچی(این این آئی)حکومتی کوششیں اور دعوئوں کے باوجودآٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور اب یہ عوام کی پہنچ سے مزیددور ہوگیاہے، اس وقت حیدر آباد میں 20کلو آٹا3800 ،پشاور میں 3750اورراولپنڈی ،اسلام آباد میں 3730روپے میں فروخت ہورہاہے۔ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا جبکہ حکومتی اقدامات کے ساتھ گندم درآمد کئے جانے کے باوجود عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مختلف شہروں میں بڑھ کر 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں 20کلو آٹے کا تھیلا سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جہاں شہریوں کو اس کیلئے3 ہزار 8010روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔اسی طرح پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 750روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3ہزار 733روپے میں دستیاب ہے۔
اہم خبریں سے مزید