اسلام آباد( رانا غلام قادر)حکومت پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔معظم علی جلد چارج سنبھالیں گے،موجودہ ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ کو پاکستان میں ایک اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطا بق معظم علی کو بھارت کے لئے ناظم الامور نامزد کیاگیا وہ پاکستان کے بھارت کے لیے نئے ناظم الامور معظم علی جلد چارج سنبھالیں گے۔بھارت کے لیے نئے ناظم الامور معظم علی کے جنوری میں نئی دلی میں چارج سنبھالنے کا امکان ہے۔