• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کرانے اور دوائی لینے آئی خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ میں نامعلوم شخص 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز راجن پور میں بس میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید