• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان طیاروں کے ٹیکس کا تنازع حل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیز طیاروں سے متعلق قومی ایئر لائن پی آئی اے اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)  کے درمیان ٹیکس کا تنازع حل ہو گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے طیاروں کے ٹیکسوں کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تنازع حل ہونے کے بعد 4 میں سے 1 طیارے نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان ڈرائی لیز پر لیے گئے 4 طیاروں کے ٹیکس کی ادائیگی کا تنازع تھا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے شدید مالی بحران کے سبب سیلز ٹیکس یکمشت ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید