• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد اور شیریں مزاری نے مان لیا آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے، مریم اورنگزیب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ، اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی، جس سے معلوم ہوا کہ اپنے مخالفین کے خلاف پی ٹی آئی کے غداری کے بیانیے کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید