• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مالی سال 22-2021 کے دوران سیمنٹ کی کھپت 7 اعشاریہ 91 فیصد کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق جولائی 2021 سے جون 2022 کے دوران سیمنٹ کی کھپت 5 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی۔ 

گزشتہ مالی سال میں سیمنٹ کی مقامی کھپت ایک فیصد کم ہو کر 4 کروڑ 76 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سیمنٹ کی ایکسپورٹس 43 فیصد کم ہو کر 52 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق ایندھن کی قیمتوں اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے کے سبب سیمنٹ انڈسٹری مشکلات میں ہے۔ 

بلند پیداواری لاگت کے سبب سیمنٹ کی مقامی قیمت بڑھ رہی ہے اور ایکسپورٹس کم ہوئی ہے۔

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے انڈسٹری کو معاون پالیسیاں فراہم کی جائیں۔ 

تجارتی خبریں سے مزید