• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندسے لوہان کویت کے بزنس مین بدر شماس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ وگلوکارہ لندسے لوہان کویت کے بزنس مین بدر شماس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندسے نے گزشتہ سال 28 نومبر کو بدر شماس سے منگنی کی تھی اور اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار وگلوکارہ نے اپنی 36ویں سالگرہ سے چند گھنٹوں قبل انتہائی نجی تقریب کا انعقاد کر کے کویتی بزنس مین سے شادی کی۔لندسے نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں دنیا کی خوش قسمت خاتون ہوں کہ بدر شماس نے مجھے تلاش کیا اور بہت حیرت ہوتی ہے کہ وہ میرے شوہر ہیں‘‘۔انہوں نے شوہر کو اپنی زندگی اور اپنا سب کچھ قرار دیا جس پر مداحوں نے بھی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دل لگی سے مزید