• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ماضی میں فون ٹیپنگ کو انتہائی ضروری قرار دے چکے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کو وزیراعظم کی تمام گفتگو کا علم ہوتا ہے۔

اپنے انٹرویو میں عمران خان نے اصرار کیا تھا کہ دنیا بھر میں انٹیلی جنس ایجنسیز یہی کرتی ہیں اور یہ سربراہ مملکت کی حفاظت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے اصل مسئلہ فون ٹیپنگ کو قرار دے دیا۔

امریکا نے فون ٹیپنگ میں کتنی مدد کی؟



اہم خبریں سے مزید