مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) اس سال غلاف کعبہ عید الاضحیٰ کے روز کلید برداروں کے سربراہ کے حوالے کیا جائے گا اور یکم محرم 1444ھ کو نیا غلاف تبدیل کیا جائے گا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ’اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے اور نیا غلاف یکم محرم کو پرانے کی جگہ تبدیل کیا جائے گا۔