• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، افتخار علی شالوانی سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سپیشل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن افتخار علی شالوانی کا تبادلہ کر کے وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب گزشتہ ماہ 27 جون 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے جس کے بعد یہ نشست خالی تھی، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ڈی آئی جی محمد نعمان صدیقی، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 کے ایس ایس پی امیر عبداللہ خان نیازی اور گریڈ 18 کے ایس پی دانیال احمد جاوید کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 19 کے ایس ایس پی میاں افنان امین کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، تمام تقرر و تبادلے فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید