• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 803 ڈالر فی اونس ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید