• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا میں اضافہ، 3 دن میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

شنگھائی سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے شنگھائی میں شہریوں کے 3 دنوں کے اندر دو بار کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ روز کورونا کے 8 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ژیان شہر میں 18 کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔

ژیان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر تفریحی مقامات، کاروبار، اسکول اور ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

چین بھر میں آج کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے والے 335  کیسز رپورٹ ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید