• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دنیا کی نامور کمپنی ایپل انکارپوریشن نے آئی فون کو واٹر پروف بنانے کے لیے ایک نیا پیٹنٹ (patent) حاصل کر لیا ہے۔

اس پیٹنٹ کی مدد سے صارفین آئی فون کی حساسیت کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں تاکہ وہ بارش میں بھی اپنے آئی فون کی اسکرین تک بہتر طریقے سے رسائی حاصل کر سکیں۔

آئی فون کے موجودہ ماڈلز بھی پانی سےمحفوظ ہیں لیکن ان کی اسکرین پر پانی کے قطروں کے ساتھ ٹیکسٹنگ کرنا ابھی مشکل ہے۔

ایپل اب اس نئے پیٹنٹ کے ساتھ آئی فون کی اسکرین کے استعمال کو نمی کی موجودگی میں بھی آسان بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کمپنی آئی فون کے استعمال کے دوران اسکرین پر پڑنے والے دباؤ کی حساسیت کو بھی  ایڈجسٹ کرنے کے قابل بنانا چاہتی ہے۔

اس نئی پیٹنٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ آنے والے آئی فونز کے ٹچ اِن پُٹ کی قوت کا انحصار اس بات پر ہو سکتا ہے کہ استعمال کرنے والے کے ہاتھ کی انگلیاں خشک ہیں یا گیلی ہیں۔

ایپل کمپنی نے مارچ 2021ء میں واٹر پروف آئی فونز تیار کرنے کے لیے نئے پیٹنٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن یہ اختیار کمپنی کو رواں سال جون میں دیا گیا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید