• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔

سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا، خالدہ سکندر میندھرو کو 97 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی وفات سے خالی ہونے والی علماء و ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پولنگ ہوئی۔

پی ٹی آئی نے نور الحق قریشی کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ رات ایک بیان میں خرم شیر زمان نے سینیٹ کی نشست پر انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا۔

سینیٹ کی اس نشست کے لیے تیار کیے گئے بیلٹ پیپر پر تیسرا نام کریم خواجہ کا تھا۔

قومی خبریں سے مزید