پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو عائشہ سیف انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔
گزشتہ دنوں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
محمد جنید صفدر کی جانب سے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گی تصاویر وائرل ہو گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر ہاتھ میں قانون کی ڈگری تھامے کھڑے ہیں اور اس دوران اُن کے ہمراہ ان کے نانا، مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف اور اہلیہ عائشہ سیف بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان تصویروں پر جہاں جنید صفدر کو لاء میں گریجویشن مکمل کرنے پر مبارک باد دی گئی ہے وہیں اُن کی اہلیہ کے مہنگے بیگ اور مہنگی سینڈلز پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا مریم نواز کی بہو کی مہنگی ترین سینڈلز اور بیگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت کمزور ترین دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں مریم نواز کی بہو کا 19 لاکھ کا بیگ اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلز غریبوں کے دکھوں پر قہقہے لگانے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب تصویروں کے مطابق عائشہ سیف سادہ سی نظر آ رہی ہیں مگر اُن کے بیگ اور جوتے نہایت مہنگے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ سیف کا بیگ بین الاقوامی برانڈ Kelly Hermes کا اور جوتے Loubitins کے ہیں۔
دوسری جانب ویب سائٹس کے اعداو شمار کے مطابق مریم نواز کی بہو، عائشہ سیف کا بیگ 9,460 امریکی ڈالر کا ہے جو کہ پاکستانی روپوں کے مطابق 19 لاکھ 16 ہزار 800 بنتے ہیں۔
Loubitins برانڈ کے اگر جوتوں کی بات کی جائے تو ان کی مالیت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔