• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اقبال پر خاتون سے غیر اخلاقی گفتگو کا سنگین الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نرغے میں آگئے، خاتون سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی گفتگو کے سنگین الزام میں پی اے سی نے بلالیا۔

سابق چیئرمین نیب اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش نہ ہوئے، جبکہ پی اے سی میں آج ان کا متاثرہ خاتون اور سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ سے آمنا سامنا ہونا تھا۔

چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوب صورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے۔

اس سے پہلے جاوید اقبال اور ایک اور خاتون طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

طیبہ گل نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی غیر قانونی گرفتاری کی شکایت لے کر سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے پاس گئیں، تو ان سے غیر اخلاقی گفتگو کی گئی۔

 وزیر اعظم ہاؤس کے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تو وہاں سے بھی انصاف نہ ملا۔

قومی خبریں سے مزید