• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتیں کم کی جائیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال آج ہر صورت پیش ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

اسلام آباد (ایجنسیاں ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ کر دیا جبکہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کو آج جمعرات کوہر صورت اجلاس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جبکہ کمیٹی چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ نیب افسران کو اپنے ا ثاثوں کی تفصیلات تو دینا پڑیں گی‘کچھ لوگ خودکو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں‘ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پی اے سی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ‘کمیٹی نے سابق چیئرمین نیب کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آج جمعرات کوہر صورت اجلاس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے .

کمیٹی نے اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کے شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کی تنخواہوں سے تمام اخراجات ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید