• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کے اطراف آبادی والے علاقوں کو عید الاضحیٰ پر آلائشیں محفوظ طریقے سے پھینکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عید الاضحیٰ کی آمد پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹس کے رن ویز سے متصل ایریاز میں جانوروں کی آلائشیں نہ پھینکی جائیں، عوام طیاروں اور مسافروں کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کریں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشیں پلاسٹک بیگز یا کپڑے کے تھیلوں میں ڈال کر ضلعی انتظامیہ کے مختص کردہ پوائنٹس پر رکھی جائیں، رن ویز کے اطراف میں آلائشیں پھینکنے کی وجہ سے پرندوں کی بہتات ہو جاتی ہے جو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے۔

سی اے اے کے مطابق طیاروں اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر سی اے اے کی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد بڑے حادثے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید