• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی میں ملوث کرنیکی ناکام کوشش، پاکستان نے بھارت کا ڈوزیئر مسترد کردیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے نام نہاد ڈوزیئر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک نام نہاد ڈوزیئر کے اجراءکے حوالے سے رپورٹیں دیکھی ہیں جس میں مبینہ طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو ملوث کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس جھوٹے اور من گھڑت ڈوزیئر کو مسترد کرتے ہیں، اسے غلط معلومات، جعلی دعوے اور انتشار کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشتگردی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے محافظ پاکستانی اکائونٹس بندکرنیکے بھارتی اقدامات کانوٹس لیں
ملک بھر سے سے مزید