• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مون سون ہواؤں میں آج شدت، کل تک تیز بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت صوبے میں کل 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع ابرآلود اور موجودہ درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

بیشتر علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی

کراچی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔

شارعِ فیصل، ناگن چورنگی، فائیو سی فور، کے ڈی اے چورنگی پر پانی موجود نہیں۔

یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، صدر سے بھی پانی کا نکاس کر دیا گیا ہے۔

سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے کھل گئے

دوسری جانب موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر سیلابی پانی میں کمی کے بعد دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لٹھ ڈیم سے آنے والا سیلابی پانی سپر ہائی وے سے گزر گیا ہے۔

ادھر سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں داخل ہونے والا سیلابی پانی بھی اتر گیا ہے۔

سیلابی پانی کے باعث سپر ہائی وے پر معطل ہونے والا ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید