• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد رمی جمرات کیلئے روانہ ہوگئے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد آج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے، احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

حجاج کرام صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمین ِحج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔

گزشتہ روز میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبۂ حج میں کہا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے،جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید