پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، کیا میں نے اور پرویز الہٰی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں، ہمارے بچوں میں اختلاف والی بات غلط ہے۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ فیملی میں نہ کوئی سیاسی اختلاف ہے اور نہ ہی ذاتی اختلاف۔ نئی نسل کے خیالات ہمیں سننے چاہئیں، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت نے سوال کیا کہ عمران خان کو کون ہراساں کررہا ہے؟ انہیں کون دیوار سے لگا رہا ہے؟