وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں میں جاں بحق شہریوں کے لواحقین کے لیے مالی کا وعدہ کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں میں جاں بحق شہریوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے کا وعدہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم کو بارشوں میں کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے مشکل حالات میں کراچی کے شہریوں کی داد رسی کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم نے بارشوں میں شہریوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کا اعلان بھی کیا۔