• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اپنا سمجھتا ہوں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی اسٹیبلشمنٹ سمجھتا ہوں۔

لاہور کے علاقےٹاؤن شپ میں جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ووٹوں کو خریدا گیا ہے،17 جولائی کو عمران خان کا بلا پورے ملک میں چھاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ایک ہی آواز ہے اور وہ عمران خان ہے،وہ عوام کے فیصلے روکنے والوں کو کہہ رہے ہیں کہ ملکی حالات نازک ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو واپس لائیں گے، 15 اور 16 جولائی کی تاریخ سے حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے تشدد کی سیاست نہیں کرنی، دھاندلی ہوئی تو ورکر بیٹھ جائیں گے،یہ پاکستان کی زندگی اور سیاسی موت کا امتحان ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 20 نشستوں والوں نے کمزوری دکھائی تو ملک میں کچھ اور ہو گا،پاکستان کے لیے زندہ رہنا چاہتا ہوں اور یہیں مرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولوی ڈیزل کو کہہ دوں کہ لوٹا بننے والے کے ساتھ سیاسی نکاح نہیں ہو سکتا۔

قومی خبریں سے مزید