• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، لاپتہ افراد کے لواحقین کا عید کے پہلے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور ان کی بازیابی کیلئے نعرہ بازی کررہے تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے مسئلے کا حل تلاش کریں ، انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں اگر کوئی آئین اور قانون شکنی کا مرتکب ہے تو اس کے خلاف ملک کے دستور کے مطابق کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کو ختم کرکے لاپتہ افراد کے مقدمات بلوچستان ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چلائے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید