اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ،خبر ایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے جموں کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کا شعلہ کبھی بجھنے نہیں دیا ، صدر عارف علوی نے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے والے کشمیر کے بہادر ، غیور عوام اور تمام شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم و ستم ، کسی بھی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی کو دبا سکے ہیں نہ کبھی دبا سکیں گے ۔